یورپی یونین نے روس پرنئی پابندیوں کا اعلان کردیا

یورپی یونین نے روس پرعدائد کی جانیوالی نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے نےیورپی یونین کے حوالے سے بتایا کہ تمام ستائیس ممالک نے کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ روس سے کوئلہ درآمد کرنے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔ ساتھ ہی لکڑی اور ووڈکا بھی درآمد نہیں کی جا سکے گی۔
اس کے علاوہ فرانس نے روسی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاوہ ازیں روسی بینکوں اور افراد کے خلاف مزید پابندیوں کے ساتھ ساتھ کچھ سیمی کنڈکٹرز، کمپیوٹرز اور دیگر ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمد پر پابندی کی بھی منظور دے دی گئی۔

Related Articles

Back to top button