رامیزراجا کی4 ملکی ٹی20 سیریز کی تجویز،آسٹریلیا، انگلینڈ کی حمایت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رامیز راجا کی4 ملکی ٹی20 سیریز کی تجویز کی آسٹریلیا اورانگلینڈ نے حمایت کردی۔

رمیز راجا نے پاکستان اور بھارت سمیت چار ملکی ٹی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز پیش کی تھی۔

رمیز راجا کی آئی سی سی اجلاس میں پریزنٹیشن سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز نے اس تجویز کی حمایت کردی ہے، جبکہ بھارت نے بھی اس تجویز کی براہ راست مخالفت نہیں کی۔رمیز راجا نے تجویز دی تھی کہ پولنگ اور شیئر کی آمدن کی بنیاد پر ایک نیا ڈھانچہ تشکیل دیا جائے، اس کی میزبانی ایک ایک کر کے تمام ملک کریں گے، اس آئیڈیا کا مقصد ایک کمپنی رجسٹر کرنا ہے جو آئی سی سی کے زیر سایہ کام کرے اور ایک خصوصی افسر مالیاتی امور کا ذمے دار ہو اور اس آمدن کو تمام ملکوں میں برابر تقسیم کیا جائے۔

موجودہ صورتحال میں اس منصوبے کا حقیقت کا روپ دھارنا ناممکن نظر آتا ہے کیونکہ ایسی صورت میں پاکستان اور بھارت کو مستقل بنیادوں پر ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا ہوگا۔ تاہم دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی کسی بھی سیریز کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔ اس خیال کی راہ میں آئی سی سی کے ضابطے بھی حائل ہیں کیونکہ کوئی بھی ایسا ٹورنامنٹ میں جس میں آئی سی سی کے تین سے زائد رکن ممالک شریک ہوں، اس کو آئی سی سی ٹورنامنٹ کا درجہ حاصل ہوگا جبکہ ایسے ٹورنامنٹ کے حقوق کمرشل بنیادوں پر آئی سی سی ہی فروخت کر سکتا ہے اور منافع تمام اراکین میں تقسیم ہو گا۔ تاہم اس ایونٹ کے آئی سی سی کے زیر سایہ چلنے کی تجویز کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو دبئی کے اجلاس میں چند رکن ممالک کے سربراہان نے اس آئیڈیا کی حمایت کردی ہے۔

اس حوالے سے
دو عہدیداروں نے بتایا کہ چند بورڈز نے چیئرمین پی سی بی کی سوچ کی حمایت کی ہے لیکن یہ مانا جا رہا ہے کہ اس سوچ کو تمام اراکین کی متفقہ حمایت حاصل نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ کرکٹ آسٹریلیا، انگلش کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز اس تجویز کے حق میں ہیں اور انگلینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر نے خود بھی اس تجویز کو آئی سی سی اجلاس میں پیش کیا۔

ایشیا کپ سری لنکا سے منتقل کیے جانے کا امکان

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حوالے سے بھارت کا کیا کہنا ہے لیکن اس طرح کا عندیہ ملا ہے کہ بی سی سی آئی اس کی براہ مخالفت میں نہیں ہے، کیونکہ 2019 میں سارو گنگولی نے سب سے پہلے اسی طرح کی چار ملکی سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔ آئی سی سی اجلاس میں اس کی منظوری کے لیے واضح اکثریت درکار ہے جس کے بعد ہی اس تجویز کو بورڈ کے سامنے پیش کیا جا سکے گا۔

Related Articles

Back to top button