نواز شریف کی گرفتاری کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے حکومت کو روکنے اور وطن واپس پر گرفتار کرنے کے لیے درخواست اسلام آبا ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

درخواست نعیم حیدر نے ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ اور ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹ کے ذریعے دائرکی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، حکومت کو انہیں سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکا جائے، درخواست گزار نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ درخواست پر آج ہی سماعت کرکے نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم دیا جائے، درخواست میں نواز شریف، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا۔

وزیراعظم بننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی شہباز شریف سے توقعات

بعد ازاں عدالت عالیہ نے درخواست پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے، یاد رہے کہ چند روز قبل نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد ہی نوازشریف کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button