جنرل قمر جاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر کی ملاقات

تیونس کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تیونس کے سفیر بورہین ال کامل نے ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے کیلئے پراُمید ہیں۔

شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا

ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں تیونس کے سفیر نےعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کیساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Related Articles

Back to top button