ممتاز سماجی رہنما بلقیس ایدھی سپردخاک

ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کو آہوں‌، سسکیوں میں‌ سپرد خاک کر دیا گیا، بلقیس ایدھی کی 74 برس تھی ، مرحومہ کو میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
بلقیس ایدھی چند روز سے نجی ہسپتال میں عارضہ قلب کی وجہ سے زیرِعلاج تھیں جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ کراچی میں ان کے ہمراہ خاتون اول تہمینہ درانی بھی ساتھ تھیں اور انہوں نے نجی ہسپتال میں بلقیس ایدھی سے ملاقات بھی کی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رہنما بلقیس ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر عبدالستار ایدھی کے ساتھ شانہ بشانہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button