سپریم کورٹ‌ کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا حکم

عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا حکم دیدیا، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نیا قائد ایوان منتخب نہ ہوسکا، اسپیکر اسمبلی اور سیکرٹری اسمبلی کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قائد ایوان کے انتخاب سے روک دیا تھا، جس پر تحریک انصاف کی طرف سے وزارت عظمیٰ کی امیدوار سردار تنویر الیاس نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

آزاد جموں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کو وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے روکنے سے متعلق دائر اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا حکم دیا اور نیا اجلاس طلب کرکے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لانے کا حکم جاری کردیا۔

دوسری جانب حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے عدالتی جنگ سے بچنے کیلئے متبادل آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آزاد کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 16 ذیلی آرٹیکل 3 کے تحت وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اور اسپیکر کی طرف سے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر نے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

Related Articles

Back to top button