نا جانے لوگ طلاق کی افواہین پھیلانے میں مصروف کیوں‌ رہتے ہیں

معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل لوگ نجانے کیوں طلاق کی خبروں کی کھوج میں‌ رہتے ہیں، جوڑوں میں‌ چھوٹی چھوٹی باتوں پر افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں۔

آغا علی اہلیہ حنا الطاف کے ہمراہ حال ہی میں ندا یاسر کے شو ’شان سحور‘ میں پیش ہوئے، جہاں دونوں نے کیریئر سمیت ازدواجی سمیت اور شادی کے بعد آنے والی تبدیلیوں پر بھی کھل کر باتیں کی۔آغا علی نے بتایا کہ شادی کے کچھ ماہ بعد انہیں تھوڑی سی مشکلات ضرور پیش آئیں مگر اب انہوں نے گھر کے معاملات درست کرلیے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چوں کہ دونوں اداکار ہیں اور شوٹنگ کی وجہ سے کبھی اہلیہ گھر دیر سے آتی تھیں تو کبھی وہ خود دیر سے آتے تھے، اس لیے بہت ساری چیزیں وقت پر نہیں ہو پاتی تھیں، جس کے باعث انہیں مشکلات بھی پیش آئیں۔

آغا علی نے بتایا کہ ایسی صورت حال کے بعد دونوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر منصوبہ بندی کی اور اب انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔دونوں نے اپنی مصروفیات اور اداکاری کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ مصروفیات کی وجہ سے ہی دونوں کبھی کبھار ایک ساتھ کسی تقریب میں شرکت نہیں کر پاتے۔سوال کے جواب میں حنا الطاف نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کا معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں، جو خدا کو منظور ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button