نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کیخلاف درخواست خارج

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ‌جاری کرنے سے روکنے کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ خارج کر دیا گیا ہے، درخواست گزار پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سابق وزیراعظم مفرور ملزم ہیں اس لیے ریاست انہیں غیر معمولی سہولت یا فائدہ دینے کی مجاز نہیں ہے، درخواست گزار نے عدالت نے متعدد اخباری تراشے پیش کیے لیکن حکومت کا جاری کردہ کوئی نوٹیفکیشن، حکم نامہ یا ہدایت نامہ نہیں پیش کرسکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ مجسم قانون ہے کہ عدالتیں اخباری رپورٹس کی بنیاد پر مقدمات کے فیصلے نہیں کرتیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر درخواست ناقابل اعتبار مواد پر بنیاد پرتھی جسے خارج کیا جاتا ہے اور درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

نواز شریف کی گرفتاری کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع کرائی جائے جسے ریاست کے خرچے پر مقدمے میں شامل کیے گئے وکیل کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے۔یاد رہے کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ ایک مجرم اور عدالتی مفرور شخص نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جارہا ہے اور یہ خبریں میڈیا میں شائع بھی ہوئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button