پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول چیلنج کر دیا

نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے عدالت اعظمیٰ میں درخواست دائرکردی ہے۔درخواست میں‌ موقف اپنایا گیا ہے کہ حلقہ بندیون کا شیڈول آئین اورقانون کے خلاف ہے، اس لئے نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

سابق حکمران جماعت کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کوغیرآئینی اورغیرقانونی قراردینے اور3مئی 2018 کی حلقہ بندیوں کودرست قراردینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل یقینی بنانے اورالیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیرسے روکنے کا حکم دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

عمران خان کا سراج الحق سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button