بابر اعظم اور فخرزمان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مایاناز بلے فخر زمان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
بابراعظم کے والد نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ اللہ نے بابر کو اپنے گھر کی حاضری کی توفیق دی اور اپنے گھربلالیا۔ اللہ یہ رحمتوں کا سفر ہم سب گھر والوں پر قائم رکھے۔
ایک مداح بابر علی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔ شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ؐ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان نے بھی گزشتہ ہفتے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

Related Articles

Back to top button