لاہور میں دفعہ 144کا نفاذ ختم، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نےلاہور میں دفعہ 144کا نفاذ ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نےلاہور میں جلسہ، جلوس اور ریلی پرکل 7 دن کے لیے پابندی لگائی تھی تاہم دفعہ 144 کی پابندی دوسرے دن ہی ختم کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری آج کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 دن کے لیے جاری کل کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جا رہا ہے۔