خفاظتی ضمانت منظور، نیب کو گرفتاری سے روک دیا

نیب کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کیلئے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےعدالت سے رجوع کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پر نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزام کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عبد الحفیظ نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، درخواست گزار اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر نیب حفیظ شیخ کو گرفتار نہ کرے۔

نیب کے مطابق سابق وزیر خرانہ عبدالحفیظ شیخ کیخلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے حفیظ شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر پر ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Related Articles

Back to top button