اسحاق ڈار نے درخواست واپس لے لی،اشتہاری برقرار

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےسپریم کورٹ میں دائراشتہای قرار دینے کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈارکی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پردرخواست خارج کردی، جس کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ اپنی جگہ برقرارہے۔

لیگی رہنمااسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ہم اس کیس کے سلسلے میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اسحاق ڈار کی جانب واپس لیے جانے پردرخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پرعدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا گیا تھا،جسے سابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button