پاکستانی فلم ’’جاوید اقبال‘‘ نے برطانیہ میں دھوم مچا دی

پاکستانی فلم ’’جاوید اقبال: دا ان ٹولڈ سٹوری آف آ سیریل کلر‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت تو نہ مل سکی، لیکن اس فلم نے اپنی بہترین کہانی اور شاندار کاسٹ کی وجہ سے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لیے ہیں، ایشین یوکے فلم فیسٹول میں یاسر حسین کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جویریہ عباسی اوراعجاز اسلم نے خلیل قمر کو کیوں دھویا؟

یاد رہے کہ یہ فلم ایک سیریل کلر جاوید اقبال کے متعلق ہے۔ لاہور کے رہائشی جاوید اقبال کا نام 100 بچوں کے قاتل کے طور پر لیا جاتا ہے، جاوید اقبال کے اپنے اعترافی بیان کے مطابق اس نے 1998 اور 1999 کے دوران تقریباً 100 بچوں سے زیادتی کرنے کے بعد انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

اس فلم کو رواں برس جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اس سے صرف دو دن پہلے پنجاب حکومت نے اس پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد فلم کی نمائش کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔

فلم میں جاوید اقبال کا کردار ادا کرنے والے اداکار یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ’آٹھ سال قبل ایک شخص میرے پاس آیا، میں ان کا نام بھول گیا ہوں، وہ میرے پاس ایک سکرپٹ لے کر آئے جس کا نام جاوید اقبال تھا اور وہ ایک ڈاکیو منٹری ڈرامہ بنانا چاہتے تھے اور میں نے اس کے لیے حامی بھر لی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’پھر وہ غائب ہوگئے پھر دو، تین سال بعد ایک اور پروڈیوسر جاوید اقبال کے سکرپٹ کے ساتھ آئے اور وہ اس پر ایک ویب سیریز بنانا چاہتے تھے، میں نے پھر حامی بھرلی اور پھر وہ بھی غائب ہو گئے۔

یاسر حسین کا کہنا تھا کہ پھر تیسری مرتبہ ابوعلیحہ میرے پاس ایک بہترین سکرپٹ کے ساتھ آئے، میں نے حامی بھری اور ہم نے یہ فلم مکمل کرلی، پاکستانی سیریل کلر پر بننے والی فلم میں اداکارہ عائشہ عمر نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا ہے اور وہ بھی اس فلم کی کامیابی پر خوش ہیں۔

اتوار کو ہداتیکار نے انسٹاگرام پر ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ کا سکرین شاٹ شیئر کیا جہاں اس فلم کی ریٹنگ 10 میں سے 8.4 ہے، ابو علیحہ نے اپنی پوسٹ میں فلم دیکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ لوگوں کو کہانی پسند آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک صرف چند ہزار لوگوں نے یہ فلم دیکھی ہے کیونکہ اس کی ریلیز کے لیے پاکستانی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے اور اسے بس یوکے ایشین فلم فیسٹول میں افتتاحی تقریب کی فلم کے طور پر چلایا گیا ہے، جبکہ اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ پورا پاکستان اور پوری دنیا ان کا کام دیکھے اور فلم پر رائے دے۔

Related Articles

Back to top button