پاکستان IMFکی شرائط پوری کرنے کیلئے اصلاحات جاری رکھے

امریکی وزارت خراجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان کو معیشت کی بحالی کے لیے مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے معاشی اصلاحات جاری رکھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پاکستان پر زور دیا کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے معاشی اصلاحات جاری رکھے، امریکا معیشت کی بحالی  کیلئےکی گئی پاکستان کی معاشی اصلاحات میں مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے اس بات کی نشاندہی بھی کی پاکستان کی امریکی حمایت غیر مشروط ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیڈ پرائس نے پاکستان میں سیلاب متارین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اضافی 100 ملین ڈالر کا اعلان بھی کیا، جس سے پاکستان کے لیے امریکی امداد 200 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئی،

اس موقع پر صحافی نے پوچھا کہ کیا یہ امریکی امداد پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر منحصر ہوگی تو ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ بالآخر آئی ایم ایف کا فیصلہ ہے لیکن امریکا یقیناً پاکستان کو اصلاحات کے راستے پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل مہینوں بلکہ برسوں جاری رہے گا اور ہم پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امداد اور پاکستان کو گرین الائنس میں شامل کرنے کی کوششوں میں مدد جاری رکھیں گے۔

شہزادہ ہیری نے اپنا کنوار پن گنوانے کی کہانی سنا دی

Related Articles

Back to top button