پینٹنگ مونا لیزا کا ایک بڑا معمہ حل کرنے کا دعویٰ

اطالوی مصور لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور زمانہ پینٹنگ مونا لیزا ہمیشہ سے ماہرین کےلیے موضوع بحث رہی ہے حال ہی میں ایک ماہر ارضیات اور تاریخ دان خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پینٹنگ کا یہ معمہ حل کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ پینٹنگ 1503 سے 1517 کے مابین کسی وقت بنائی گئی تھی۔

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ پینٹنگ کا پس منظر خیالی ہے جب کہ کچھ اسے اٹلی کے مختلف مقامات سے منسلک کرتے ہیں۔ تاہم ایک ماہر ارضیات اور تاریخ دان خاتون Ann Pizzorusso کا کہنا ہے کہ مونا لیزا کے پس منظر کے بیشتر فیچر شمالی اٹلی کی مشہور جھیل کومو کے علاقے Lecco سے ملتے جلتے ہیں۔ انہوں نے پینٹنگ میں نظر والے پہاڑی سلسلے، پل اور جھیل کا موازنہ Lecco کے 14 ویں صدی کے Azzone Visconti پل اور اردگرد کے مقام سے کیا۔ ان کا دعویٰ ہےکہ کہ دونوں کی مماثلت ناقابل تردید ہے اور یہی لگتا ہے کہ ہم نے یہ معمہ حل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ لیونارڈو ڈاونچی نے اس پینٹنگ کو فلورنس میں تیار کیا تھا اور اس کے بعدسے خاتون کی شناخت اور اس کے پس منظر کے مقام کے بارے میں لاتعداد قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button