دانیہ کے بعد عامر لیاقت کی زندگی میں کوئی اور آ گئی؟


سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی خاتون کیساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی صارفین چہ مگوئیاں کرنا شروع ہو گئے ہیں کہ کیا عامر بھائی کی زندگی میں دانیہ شاہ کے بعد کوئی اور لڑکی آ گئی ہے لیکن عامر کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ یاد رہے کہ اپنے آخری ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت نے روتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ جواب میں اداکارہ مشی خان نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ اگر وہ ملک چھوڑنے کا فیصلہ کریں تو انہیں ٹکٹ میں مہیا کروں گی۔ تاہم ابھی تک یہی اطلاعات ہیں کہ عامر لیاقت پاکستان میں ہی موجود ہیں اور ایک خاتون کے ساتھ ان کی تازہ ترین ویڈیو بھی کراچی میں بنائی گئی ہے۔

تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے ساتھ علیحدگی کے بعد مختلف حوالوں سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہنے والے عامر لیاقت کی تازہ ویڈیو نے انہیں ایک بار پھر خبروں میں ان کر دیا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ٹک ٹاک ویڈیو میں عامر لیاقت کسی خاتون کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں جن ڈائیلاگز پر ایکٹنگ کررہے ہیں وہ انہیں مزید متنازع بنا رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے عامرلیاقت اب اس خاتون سے چوتھی شادی کریں گے۔ دوسری جانب مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس پر دستیاب یہ ویڈیو عامر لیاقت کے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کو ایک اور لڑکی نے چوتھی شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ علیزے نامی لڑکی کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت بہت اچھے انسان ہیں۔ دانیہ نے ان پر جھوٹے الزام لگائے اور ان سے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا۔ میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں اگر وہ مجھ سے چوتھی شادی کر لیں۔

اس کا ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے مشہور ہونے کا کوئی شوق نہیں، مجھے ان سے اس لیے محبت ہے کہ وہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم رکھتے ہیں، وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ دانیہ ملک نے ان کی عزت کی دھجیاں اڑا دیں، انہوں نے جو بھی الزام لگائے وہ ایسے نہیں ہیں، ان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں۔ لڑکی نے مزید کہا کہ میں ان کے پروگرام دیکھتی رہی ہوں اور انہیں جانتی ہوں۔آ ج تک ان کے منہ سے کبھی ایسی کوئی بات نہیں سنی۔ علیزے نے کہا کہ دانیہ نے 11 کروڑ کا مطالبہ کیا، میں عامر لیاقت کو کئی کروڑ روپے دے سکتی ہوں، انہیں سونے کا محل بھی بنا کر دے سکتی ہوں۔ اگر وہ مجھ سے چوتھی شادی کے لئے رضا مند ہو جائیں تو۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ عامر لیاقت نے جب سوشل میڈیا پر اس لڑکی کی تصویر دیکھی تو سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ دوڑے۔ مسئلہ صرف اتنا سا ہے کہ لڑکی ان سے تین گنا موٹی ہے۔

Related Articles

Back to top button