بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا، بولے کہ سیاسی مخالفین آج بھی نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں اور ان میں سے ایک اس لیے الیکشن لڑنا چاہ رہا ہے تاکہ وہ جیل سے نکل سکے اور دوسرا اس لیے الیکشن لڑ رہا ہے تاکہ جیل جانے سے بچ سکے۔

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی 16ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی عوام کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں کہ کون جیل میں ہے اور کون وہاں جانے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ وہ فقط مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو ڈیل کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کے کاغذات نامزدگی چھینتے ہیں، ہم کھل کر اور ڈٹ کر الیکشن لڑتے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ’دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ آئیں الیکشن لڑیں۔ پہلے یہ کسی اور کے کندھوں پر سیاست کرتے تھے اور آج بھی کچھ لوگ دوسروں کے کندھوں پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ طاقت کا سرچشمہ صرف اور صرف عوام ہے اور جب تمام سیاسی جماعتیں یہ بات مان جائیں گی تب ہی یہ ملک ترقی کرے گا۔‘16 برس پہلے چند لوگوں نے سوچا کہ وہ بینظیر بھٹو کو مار کر کے پیپلز پارٹی کو ختم کر دیں گے مگر آج اس جماعت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اُن قوتوں کی خام خیال تھی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی شخصیت یا کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت سے ہے جو آج پاکستان میں اپنے عروج پر ہے اگر عوام نے پیپلز پارٹی کو منتخب کیا تو ہم دس نکاتی ایجنڈے پر کام کریں گے۔

بلاول کے مطابق اپنے پانچ سالہ دور میں ہم ہر پاکستانی کی تنخواہ کو دُگنا کریں گے، 300یونٹس تک بجلی مفت فراہم کریں گے، غریبوں کو 30 لاکھ گھر بنا کر دیں گے، کسانوں کے لیے ’ہاری کارڈ‘ کا اجرا کیا جائے گا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھائیں گے، ’بھوک مٹاؤ پروگرام‘ شروع کیا جائے گا، ہر بچے کی تعلیم تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، نوجوانوں کو ’یوتھ کارڈ‘ کے

شاہ محمود قریشی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل سے دوبارہ گرفتار

ذریعے مالی مدد دیں گے، ملک بھر میں مفت علاج کا نظام بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button