راولپنڈی بورڈ کے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے بتایا کہ ملتوی شدہ پرچہ جات 17، 18 اور 19 مئی کو ہوں گے۔

17 مئی کو ترجمہ القرآن اور اخلاقیات کے پرچے ہوں گے، 18مئی کو کیمسٹری اور جنرل سائنس کا پرچہ ہوگا، 19 مئی کو صبح اسلامیات، مذہبی تعلیم جبکہ شام کو اسلامیات، درس نظامی کا پرچہ ہوگا۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق طلباء کے لیے نئی رول نمبر سلپ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی جائے گی، امیدواران پرانی رول نمبر سلپ پر بھی امتحان میں شامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیدواران پہلے سے الحاق شدہ مراکز میں اپنے گروپ کے مطابق پہنچ جائیں۔

Related Articles

Back to top button