عمران بتائیں3ٹکڑوں کانظریہ زید گولڈ سمتھ نے دیا یا اسرائیل نے؟

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کے تین ٹکڑوں کے بیان پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ عمران بتائیں کہ کیا پاکستان کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا نظریہ آپ کو زیک گولڈ اسمتھ نے دیا ہے یا اسرائیل نے دیا ہے؟

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوئے، بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے، عمران خان کو تو کسی نے کچھ کہا ہی نہیں اور یہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پوری قوم نے عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا ہے، عمران خان کے بیان پر قوم غصے میں ہے، میری حکومت سے اپیل ہے کہ دماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کا ایک بورڈ بنایا جائے جو عمران خان کا معائنہ کرے۔
مریم نوازنے کہا کہ جس اقتدار کے جانے پر عمران خان حواس کھو بیٹھا ہے وہ تو کبھی اس کا تھا ہی نہیں، ملک کے تین ٹکڑوں کی بات کرکے عمران خان نے پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں کی توہین کی ہے۔

Related Articles

Back to top button