عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا میں کیا ہے؟

ایک صبر آزما انتظار کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔ لال سنگھ چڈھا کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی ہر طرف دھوم ہے، اس فلم کی کہانی مشہور امریکی ناول نگار ایریک نوتھ کی کتاب سے ماخوذ ہے جس کو تین دہائیوں قبل بھی ایک فلم کی صورت میں پیش کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اپنی فلم بنانے سے پہلے عامر خان نے ہالی وڈ فلم ’’فاریسٹ گمپ‘‘ کے باقاعدہ

کاپی رائٹس لیے۔

لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ سے زیادہ ‘فاریسٹ گمپ’ کے چرچے ہیں جو 28 برس قبل ریلیز ہوئی تھی۔ ‘لال سنگھ چڈھا’ میں عامر خان کی ہیروئن کرینہ کپور ہوں گی، دونوں اس سے قبل ‘تھری ایڈیٹس’ اور ‘تلاش’ میں ساتھ نظر آئے تھے۔ عامر خان کی یہ فلم رواں برس 11 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سے قبل عامر خان ادویت چندن کے ساتھ فلم ‘ سیکرٹ سپر اسٹار’ میں کام کرچکے ہیں، ہالی وڈ فلم ‘فارسٹ گرمپ’ کی کہانی ایک ایسے کم عقل لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی میں بہت کچھ صرف اس لیے حاصل کر لیتا ہے کیوں کہ وہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کم رکھتا ہے۔

عدالتی حکم کے باجود گورنر پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکاری

مشہور راک اینڈ رول سنگر ایلویس پریسلی ہوں یا پھر امریکی صدور جان ایف کینیڈی اور رچرڈ نکسن، فاریسٹ گمپ نے سب ہی سے ملاقات کی اور اپنی کم عقلی کی وجہ سے اس ملاقات کو یادگار بنایا، دوسری جانب بالی وڈ فلم ‘لال چڈھا سنگھ’ کا ٹریلر دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک سکھ لال سنگھ چڈھا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو کم عقل ہے اور پہلے کالج میں چیمپئن بنتا ہے پھر فوج میں شمولیت اختیار کرتا ہے۔

عامر خان کی آخری فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر ناکام ہوئی تھی، اس فلم کے بعد سے عامر خان ‘لال سنگھ چڈھا’ پر کام کر رہے ہیں، فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ہیلی پانڈیا نامی صارف نے ‘لال سنگھ چڈھا’ کے بائی کاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ اس طرح کرنے سے چربہ فلمیں بنانے کے رجحان میں کمی ہو سکے گی۔لتھرا دھاریا کے مطابق جب او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ‘فاریسٹ گمپ’ ہندی ڈبنگ میں موجود ہے تو پھر ‘لال سنگھ چڈھا’ بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ایک اور صارف نے کہا کہ عامر خان نے ہالی وڈ فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کی کاپی بنانے میں اسکرپٹ پر 14 برس لگائے۔

شبنم نے عامر خان کو مزاحیہ کردار ‘مسٹر بین’ سے تشبہہ دی، تمام تر تنقید کے باوجود عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کےٹریلر کو ریلیز کے 24 گھنٹوں میں چھ کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا، اس بارے میں عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے ایک ٹوئٹ بھی کیا گیا، ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ لال سنگھ چڈھامیلوں فاصلہ عبور کر کے بے شمار لوگوں کے دلوں تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ فلم ‘دل ہے کہ مانتا نہیں’ بھی ہالی وڈ فلم ‘اِٹ ہیپنڈ ون نائٹ’ کی کاپی تھی۔ اس کے علاوہ ‘جو جیتا وہ سکندر’ کا آئیڈیا بھی ‘بریکنگ اوے’ سے لیا گیا تھا، بالی وڈ فلم ‘اکیلے ہم اکیلے تم’ کی سٹوری کریمر ورسز کریمر’ سے اٹھائی گئی تھی جبکہ فلم ‘بازی’ ‘ڈائے ہارڈ’ کا بھارتی ورژن تھی، سو کروڑ کا بزنس کرنے والی بھارت کی پہلی فلم ‘گجنی’ کی کہانی بھی ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘میمینٹو’ سے لی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button