سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف، ٹرانسپورٹ، ڈیپوٹیشن، ایڈیشنل چارج اور اسپیشل پے اور کرنٹ جارچ الاؤنس کی مد میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں  تیس سے پینتیس فیصد اضافہ کردیا، اس کے علاوہ اردلی الاونس،معذور افراد کیلئے کنوینس الاونس،ڈیپوٹیشن الاونس،ایڈیشنل چارج الاؤنس اور اسپیشل پے ،کرنٹ چارج الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا ہے معذوروں کے لیے کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اردلی الاؤنس ساڑھے سترہ ہزار روپے سے بڑھا کر پچیس ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

 وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور گریڈ سترہ تا بائیس کے افسران کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاؤنس کنٹریکٹ ملازمین، کنٹنجنٹ  پیڈ ملازمین کو بھی ملے گا۔ ایڈہاک ریلیف الاؤنس وفاقی حکومت کے تمام ملازمین،مسلح افواج کےپرسونلز ،سول آرمڈ فورسز اور دفاعی تخمینہ جات سے تنخواہ وصول کرنے والے سول ملازمین سمیت سب کو یہ الاؤنس ملے گا۔

تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023سے کیا گیا ہے اور ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف الاؤنس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز،پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

۔

Related Articles

Back to top button