کراچی کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ فیملی کی کہانی

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانا کسی اعزاز سے کم نہیں، لیکن راشد نسیم نامی پاکستانی نے ایک یا دو نہیں بلکہ پورے 79 گینز ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے ۔ کراچی کے رہائشی راشد نسیم کے خاندان کے پاس 79 ایسے ریکارڈ ہیں جو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہیں، نہ صرف یہ بلکہ ایک ہی خاندان کا سب سے کم عمر ترین اور معمر ترین ہونے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

حنا ربانی کھر کو سٹائلش سیاستدان کیوں کہا جاتا ہے؟

پاکستان کے علاوہ اٹلی، چین، کوریا، سنگاپور اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں وہاں کے ٹی وی شوز میں لائیو کوریج کے دوران گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ایتھلیٹ راشد نسیم نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان کے لیے جلد از جلد سو عالمی ریکارڈ مکمل کر سکوں، ارشد نسیم کے مطابق مارشل آرٹس کی تمام کیٹیگریز بشمول پنچ کک، نی سٹرائیک، ہاتھ، کہنی یا سر سے کسی سخت ترین چیز کو توڑنے کے ریکارڈ بنائے ہیں۔
جبکہ سر، کہنی اور ہاتھ کی ہتھیلی سے اخروٹ، ناریل، مشروبات کے کین توڑ کر بھی یہ اعزاز حاصل کیے ہیں۔ ارشد کے بزرگ والد نسیم الدین کچھ عرصہ قبل کم وقت میں ہاتھ سے سیب توڑ کر گنیز بُک میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں، محمد راشد نسیم کے مطابق ان کے والد نے یہ ریکارڈ 70 سال کی عمر میں بنایا اور وہ پاکستان کے معمر ترین فرد ہیں جنھوں نے یہ ریکارڈ بنایا۔ اس کے علاوہ راشد نسیم کی سات سالہ بیٹی فاطمہ نسیم نے بھی بھارت کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا ہے۔

Related Articles

Back to top button