مریم نواز کو گارڈ کی زور دار کہنی لگ گئی

عدالت کے باہر مریم نواز کو دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زوردار کہنی کا نشانہ خود مریم بن گئیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔ مریم نواز کی عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات تھی جس کے باعث دھکم پیل ہوئی۔ عدالت کے باہرمریم نواز کو دھکم پیل سے بچاتے ہوئے گارڈ کی زودار کہنی کا نشانہ خود مریم بن گئیں۔
مریم نواز کے کہنی اس زور سے لگی کہ کچھ دیر وہ اپنا کندھا پکڑ ے رہیں اور اپنے شوہر کیپٹن صفدر کو پیش آئے واقعے کا بتایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button