بھارت: نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ بیان سامنے لانے والا صحافی گرفتار

بھارت میں گزشتہ دنوں نبی کریم ؐ کی شان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات سامنے لانے والے صحافی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گستاخانہ بیان کو منظرعام پر لانے والے صحافی محمد زبیر کو توہین مذہب اور اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ان پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق محمد زبیر گذشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب سے ایک ٹی وی پروگرام میں گستاخانہ بیانات کو منظر عام پر لانے اورسماجی رابتوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اس خبر کو عام کرنے کے بعد خبروں میں رہے۔

دوسری جانب دہلی پولیس کے ڈی سی پی کے پی ایس ملہوتارا کے مطابق محمد زبیر کے خلاف معقول ثبوت ہونے کی وجہ سے انھیں گرفتار کیا گیا ہے ،حمد زبیر پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔

ادھر کانگریس رہنما ششی تھرور نے محمد زبیر کی گرفتاری کو سچ پر حملہ قرار دیدیا۔

Related Articles

Back to top button