سازش کے تحت آنیوالا عمران اب کبھی اقتدار میں نہیں آ سکے گا

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکوت کو سازش کے تحت ہٹایا نہیں گیا بلکہ اسے سازش کے تحت اقتدارمیں لایا گیا تھا اور اب وہ دوبارہ اقتدارمیں نہیں آسکے گا۔

مردان میںجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے اقتدارسے نکالا ہے، عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا کبھی بھی پورانہیں ہوگاہماراواسطہ عجیب انسان سے ہے جو 9 حلقوں سے الیکشن لڑ رہا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان معاشی دیوالیہ پن کی دہلیز پر پہنچ گیا تھا، ریاست داو پرلگی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک بچالیا، اسے اقتدارمیں لانے کے لیے سازش کی گئی تھی ہٹانے کے لیے نہیں۔

امیر جے یوآئی نے کہا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ امریکا کی پشت پناہی سے اقتدارمیں آیا جس کے لیے اسرائیل اوربھارت نے فنڈنگ کی، الیکشن کمیشن میں عمران خان کی چوری عیاں ہوگئی۔ انہوں نےکہاکہ اس نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کردیا اسی لیے اقتدارمیں لایا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاعمران خان نے امریکا کے کہنے پر سی پیک منصوبہ ناکام بنایا، یہ امریکی ایجنٹ ہے اس کے خلاف امریکہ کیوں سازش کرے گا، ہم پر تںقید کرنے کی بجائے عمران خان اپنے گریبان میں جھانکے، حیرت ہے کہ پختون کیسے اس شخص کے ساتھ پارٹی میں ہیں۔

Related Articles

Back to top button