صوبہ خیبر پختونخواپولیس کے خیر سگالی سفیر تعینات

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا خیر سگالی کا سفیر مقررکردیا گیا ہے۔

پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اس کےعلاوہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہزاد بنگش ا اور دیگر پولیس حکام نے شرکت بھی کی، شاہین شاہ آفریدی کو پشاورپولیس لائنز میں تقریب کے دوران آئی جی معظم جاہ انصاری نے ڈی ایس پی کے رینک لگائے، شاہین شاہ آفریدی نے رینک لگنے کے بعد پہلا سلیوٹ اپنے والد جبکہ دوسرا سلیوٹ آئی جی خیبر پختونخوا کو کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کے پی پولیس کے لیے خیرسگالی کا سفیر بننا میرےلیے اعزاز کی بات ہے،شاہین شاہ آفریدی کاکہنا تھاکہ تقریب میں موجود قومی کرکٹر اور اوپنر بلے باز فخر زمان سمیت تمام کرکٹرز کے پی پولیس اور فورسز کے ساتھ ہیں۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اصلی ہیرو ہم نہیں پشاور پولیس کے جوان ہیں

اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کےانتخاب سے پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی، اب پولیس سماج دشمن عناصر کے چھکے چھڑائے گی ،پولیس سربراہ کے مطابق رواں سال کے 6 ماہ میں پولیس کے54افسران اورجوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔

Related Articles

Back to top button