کامیاب ایکٹرس بننے کے لیے میں جسم ننگا نہیں کروں گی


اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ شوبز کی رنگا رنگ دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے میں کبھی ماڈلنگ یا ایکٹنگ کرتے ہوئے اپنا جسم ننگا نہیں کروں گی۔ شوبز سے وابستہ خواتین شخصیات کے لیے لباس کا انتخاب ہمیشہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، کیونکہ مداحوں کی اکثریت اداکارائوں کے لباس سے ہی ان کے بار میں رائے قائم کرتی ہے، اداکارہ نمرہ خان نے جسم نمایاں کرنے والے لباس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا اصول یہ ہے کہ میں نے شوبز دنیا میں کامیابی حاصل کرنا کیلئے اپنے کپڑے اتار کر نہیں دکھانے۔

حال ہی میں ادا کارہ نمرہ خان نے ایک یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں اپنے لباس کے انتخاب سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ نمرہ خان نے ایک سوال پر کہا کہ میں کسی کے بارے میں اس بنیاد پر ہرگز رائے قائم نہیں کروں گی کہ اس نے جسم نمایاں کرنے والا لباس پہنا ہے یا نہیں، لیکن میرا پہلا اصول یہی ہے کہ میں اپنا جسم ظاہر نہیں کروں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں جسم کو ڈھانپ کر خود کو دلکش دکھانا پسند کرتی ہوں اور میری کوشش یہی رہتی ہے کہ اپنا جسم نمایاں کیے بغیر ہی میں خوبصورت اور پر کشش لگوں۔ نمرہ خان نے بتایا کہ میری جو تصویر یا ویڈیو میرے والد اور خاندان کے دیگر افراد کلک کر کے نہیں دیکھ سکتے اسے میں کیسے اپنا سکتی ہوں؟

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فیروز خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں تشدد کا سین عکس بند کروانے کے نتیجے میں ان کے گلے میں شدید تکلیف ہوگئی تھی جس کے بعد وہ پین کلرز استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔اداکارہ ثنا جاوید سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع اور ان کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ میں بس یہی کہوں گی کہ میرے ساتھ جو اچھا ہے ان کے ساتھ میں بھی خوش ہوں، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کسی دوسرے کے ساتھ کیسا ہے؟

نمرہ خان نے بتایا کہ ایک بار سیٹ پر میں نے ایک سینئر اداکار کو سلام کیا جس کا بہت روکھے انداز میں جواب ملا، میں نے اس اکار سے ان کے رویے سے متعلق سوال کیا تو اس نے جواب میں مجھے سب کے سامنے بری طرح سے ڈانٹ دیا جس کے بعد میں رو پڑی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس اداکار کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے مجھے وہ دکھا دیا جو آپ ہیں اور میں نے وہ دکھا دیا جو میں ہوں، اس واقعہ کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں صرف اسی شخص سے بات کروں گی جو میری جانب مسکرا کر دیکھے گا۔

نمرہ خان نے بتایا کہ ایک بار ان کے ایک مداح نے صرف اس لیے اپنی گاڑی ایک دیوار سے ٹکرا دی تھی کیونکہ میں نے اسے ایک نازیبا میسج کے بعد اسےجواب دینا چھوڑ دیا تھا، اسکے بعد وہ مداح اپنی مرہم پٹی اور کار کی تصاویر بھی مجھے بھیجتا رہا جنہیں دیکھ کر میں اور بھی ڈر گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ میرا فون نمبر بھی میرے نام پر نہیں ہے، لہٰذا مجھے ڈر تھا کہ کہیں وہ میرا نمبر ٹریس کر کے میرے گھر تک نہ پہنچ جائے، نمرہ خان نے کہا کہ میں اپنے مداحوں سے پاگل پن نہیں صرف پیار مانگتی ہوں۔

Related Articles

Back to top button