وزیر اعظم جلد پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خوشخبری دیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو دھوکا دیا، مگر وزیراعظم شہباز شریف جلد پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی خوشخبری عوام کو دیں گے، مشکلات کا سامنا ہے مگر ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہبازسے ملاقات کی، کارکنوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف آنیوالے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دینگے۔

انکا کہنا تھا مسلم لیگ(ن) نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیاتھا، سابق حکومت کے چار برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے، معیشت کو بربادکر کے رکھ دیاگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجودسستے آٹے کی فراہمی پر200ارب روپے کی سبسڈی دی، مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے، آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا، میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10کلو آٹے کا تھیلہ 160روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 100یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی، اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے پانچ کروڑ افراد مستفید ہوں گے،فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو،اس نے اپنے دور میں لوٹ کسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا، فتنہ خان اوراس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔

Related Articles

Back to top button