وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
قبل ازیں عدالت اعظمیٰ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔
آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں، آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے، کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اورعوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔
اسی طرح مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام۔

Related Articles

Back to top button