ثنا خان نے خواب میں جہنم دیکھ کر ایکٹنگ چھوڑی

مشہور فلموں جے ہو، وجہ تم ہو، ٹوئیلٹ اور ایک پریم کدھا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بھارتی ایکٹرس ثنا خان نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں خواب میں اکثر جہنم کی آگ دکھائی دیتی تھی لہٰذا انہوں نے شوبز ترک کر کے مذہب کی طرف مائل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ٹی وی اور فلموں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی ذہنی دباؤ کا شکار رہیں، جس کے بعد ایکٹنگ چھوڑ کر کر حجاب اوڑھنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ ثنا خان معروف اداکار سلمان خان کے ساتھ بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ وہ بگ باس سکس کا حصہ بھی رہی ہیں۔

امریکی CIA کا جاسوس ڈاکٹر 10 برس سے پاکستانی قید میں

اس سے پہلے ثنا خان نے سال 2020 میں سابق اداکارہ نے مفتی سید انس سے شادی کر لی تھی جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ حجاب پہننا شروع کر دیا تھا، ثنا کے مطابق ماضی میں ان کے پاس سب کچھ تھا، پیسہ، نام، شہرت، اور وہ اپنی مرضی کے مطابق سب کچھ کر سکتی تھی، مگر پھر بھی ایک چیز کی کمی تھی، ان کا کہنا یے کہ میرے دل کو سکون نہیں مل رہا تھا، میں خوش نہیں تھی، اور مجھے سخت ذہنی دباؤ کا سامنا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ وہی دن تھے جب میں نے اللہ کے پیغام کو اس کی علامات میں دیکھنا شروع کیا، ان کا کہنا ہے کہ 2019 میں ان کی زندگی یکسر بدل گئی، وہ بتاتی ہیں کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ رمضان کے مہینے میں مجھے خواب میں قبر دکھائی دیتی رہی، جس میں آگ لگی ہوئی تھی اور میں نے خود کو اس قبر میں پایا۔
ثنا خان کے مطابق میں نے محسوس کیا کہ اللہ مجھے دکھا رہا تھا کہ اگر میں نے اپنی زندگی کو تبدیل نہیں کیا تو میرا یہی انجام ہوگا، اس کے بعد میں بے قرار رہنے لگی۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے جہنم کی آگ والا خواب دیکھنے کے بعد حجاب کا استعمال شروع کر دیا، یاد رہے کہ ثنا خان حال ہی میں اپنے شوہر مفتی انس سید کے ہمراہ حج کر کے واپس لوٹی ہیں۔

Related Articles

Back to top button