بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے

بھارت کی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات بھارت کی ریاست بہار کے 8 اضلاع میں پیش آئے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک کی جنوبی ریاستوں میں مزید گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بھارتی ریاست بہار میں پیش آئے واقعات کے بعد وزیراعلیٰ نے عوام سے انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ مرنے والوں کے ورثا کو 4 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

رپورٹس کے مطابق ہر سال بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 افراد کی اموات ہوتی ہیں اور اس کی بڑی وجہ شہریوں کا کھلے علاقوں میں کام کرنا ہے۔بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق 1995 سے لے کر 2014 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک رپورٹ میں غیر سرکاری تنظیم کے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارت میں اپریل 2020 سے لے کر مارچ 2021 تک آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 34 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button