پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پرجےآئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ پرجے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شرجیل میمن کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا غیرملکی فنڈنگ کیس کا تعلق صرف ای سی پی سے نہیں ہے بلکہ موجودہ کہانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز کی اپنی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل میں نے پی ٹی آئی کی ای سی پی کے خلاف پلاننگ کے بارے میں لکھا تھا، آج پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی دھماکہ کرنے والے سی پیک مخالف سندھی کون ہیں؟

شرجیل میمن نے کہا کہ ان کا مقصد فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بچنے کے لیے ای سی پی پر دباؤ ڈالنا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8سال سماعت کے بعد تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

گزشتہ روزبرطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں برطانیہ سےخیرات کی رقم پی ٹی آئی اکائونٹ میں منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے پی ٹی آئی کیلئے خیرات کے نام پر رقم اکٹھا کی، برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کروائے گئے، اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم پاکستان تحریک انصاف کو منتقل کی گئی۔

Related Articles

Back to top button