پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو شکست دیدی

پی ایس ایل7 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی، سلطانز کے کھلاڑی خوشدل شاہ نے چھکا لگا کر میچ جیتا تو حریف کی ابھی پانچ وکٹیں باقی تھیں۔

ہارنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 207 رنز کا ہدف دیا، فاتح ٹیم نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں۔

شان مسعود 50 گیندوں پر 83 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے تو یہ ملتان سلطانز کا پہلا نقصان تھا، دوسری وکٹ کپتان محمد رضوان کی گری جو لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹ کھونے سے قبل تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست

صہیب مقصود بھی 20 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار ہوئے، ان کا کیچ محمد حفیظ نے تھاما، ملتان سلطان کی جانب سے خوشدل شاہ چار گیندوں پر 18 رنز اور ڈیوڈ ولی بغیر کسی سکور کے وکٹ پر موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button