شہباز گل کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

تحریک انصاف نے اپنے رہنما شہباز گل کی بغاوت پراکسانےکے الزام میں گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت شہباز گل کی بنی گالا کے باہرسے گرفتارپرپارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر مشاورت اور پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی رہنماوں کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیصل چوہدری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔

عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے کہا کہ حکومت فاشزم پر اتر آئی ہے، سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر جمہوری رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس فاشسٹ رویہ کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے، عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی کی قیادت کے اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو کسی بھی کال کے لئے تیاررہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کارکنان کو ہر گھڑی اور وقت ایک کال پر باہر آنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کی تو ہر فارم پر شدید و سخت ردعمل دیا جائے گا، انتقامی کارروائی کا بھرپور سیاسی اور قانونی محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری اور نئی صورت حال کے بعد عمران خان تیرہ اگست کو آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کارکنان کو کچھ اہم ہدایات کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان 13 اگست کی تیاری کریں، جلسہ ہر صورت ہوگا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاعظم سواتی نے کہا کہ کون سے ایسے جرائم کئے ہیں شہباز گل نے جو اس کی گاڑی توڑی گئی اور تشدد کیا گیا، آج سارا میڈیا سوائے اس کے جو بک گیا ہے آزادی اور سالمیت کی جنگ لڑ رہا ہے، بغاوت اور دہشت گردی کیا جو بھی الزام دیں گے ہمیں قبول ہو گا، آج جس طرح سے ریاستی دہشتگردی کی گئی ہے اس نے پاکستان بننے کی یاد تازہ کر دی۔

سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

انکا کہنا تھا اپنی کرپشن اورمنی لاڈرنگ چھپانے کے لئے آپ نے جو کچھ کیا اس کا حساب دینا پڑے گا، اس سے پہلے بھی ڈکٹیٹر طرح طرح کے کام کر رہے تھے ہم نے دیکھا، جس طرح عمران خان اپنے کارکنان کو کال دیں گے سب حاضر ہوں گے، ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، ہم عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کے کپڑے پھاڑے گئی، نامعلوم لوگ آئے اور لے گئے، ہم اس اغوا کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے جا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کریں گے۔ 5مختلف تھانوں کے چکر لگانے کے بارجود شہباز گل کا پتہ نہیں دیا گیا اور ہر تھانے سے گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button