مقبوضہ کشمیر:قابض فوج کی بربریت،24 گھنٹوں 4نوجوان شہید

جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں گھرگھرتلاشی کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتارکرکے انہیں جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد عوام کے احتجاج کے پیش نظرقابض بھارتی فوج بڈگام کو چھاؤنی میں تبدیل کیا ہوا ہے اوروہاں پرمحاصرہ کر کے مکینوں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

سولر انرجی کی امپورٹ کی آڑ میں ڈالر سمگلنگ شروع

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں اب تک چار نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا۔

Related Articles

Back to top button