قوم کولاہورجلسےمیں بتائوں گاحقیقی آزادی کیسے لیتے ہیں

چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک چھوٹا سا ٹولہ ملک پرحاوی ہے اورہماری جدوجہد اس چھوٹے سے ٹولے کیخلاف ہے، 13 اگست کو لاہورکے جلسے میں قوم کو بتائوں گا کہ حقیقی آزادی لیتے ہیں۔

وفاق دارالحکومت میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ہیں، مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی اسلامی فلاحی ریاست تھی، ہمارے نبی ﷺ نے تمام مذاہب کے لوگوں سے میثاق مدینہ سائن کیا تھا، دنیا دیکھی ہے رنگ و نسل، دین کی بنیاد پرنفرت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، اللہ کا فرمان ہے دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں، ہمارے دین میں سب انسان برابر ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا دین اسلام میں کسی قسم کی کوئی زبردستی نہیں، زبردستی لڑکیوں کو مسلمان کرنے کی مخالفت کریں گے، انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے جانوروں کے معاشرے میں نہیں، 26 سال پہلے پارٹی کا نام تحریک انصاف رکھا تھا، ملک میں انصاف ہوگا تو تب ہی ملک آگے بڑھے گا، مدینہ کی ریاست میں مثالی انصاف کا نظام تھا، مدینہ کے مثالی نظام کی وجہ سے جو مسلمان نہیں تھے وہ بھی حصہ بننا چاہتے تھے، ہماری جنگ انصاف لینے کے لیے ہے، ہماری جدوجہد ایک چھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے، ایک چھوٹا سا ٹولہ چوری کرتا ہے اور کہتا ہے این آر او دو، یہ اربوں کی چوری معاف کرا لیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا انصاف کا مطلب ہے کمزور اورطاقتورکے لیے ایک قانون، حقیقی آزادی تب ملتی ہے جب انصاف کا نظام لوگوں کو آزاد کردے، آج ہماری جنگ انصاف لینے کے لیے ہے، عماد یوسف کو رات 2 بجے گھر سے اٹھایا گیا، کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو گھرسے اٹھا لیا گیا، چھوٹی بچی روتی رہی، ہماری جدوجہد جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے خلاف ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا لاہور میں قوم کو حقیقی آزادی بارے بتائیں گے اورآزادی کا جشن منائیں گے، جلسے میں قوم کو بتائیں گے حقیقی آزادی لیتے کیسے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کی بھی ہم حفاظت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button