شامی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،تمام افراد ہلاک

شام میں ایک فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا اوراس میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈٰیارپورٹس کے مطابق جنگ زدہ شام کے شہر حما میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اوراس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران دو گھنٹے میں ہیلی کاپٹر پر لگی آگ پر قابو پالیا اور لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔

میڈٰیا رپورٹس میں شام کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیاکہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے ارکان موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

لیڈی ڈیانا کی زندگی کے چھپے ہوئے گوشے بے نقاب

جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

خیال رہے کہ شامی فضائیہ نے تاحال ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی شناخت ظاہر کی ہے۔

Related Articles

Back to top button