انٹر بینک میں امریکی ڈالر 229 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

پاکستان کی رمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 229روپے سے بھی تجاوز کر گئے جبکہ اوپن ریٹ 236روپے کی سطح پر آگئے۔

کاروباری دورانیے میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب انٹڑ بینک میں ڈالر ایک موقع پر 2 روپے 33پیسے کے اضافے سے 230 روپے 51پیسے کی سطح پر بھی آگیا تھا لیکن بعد دوپہر ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر 1.64روپے کے اضافے سے 229.82روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

جنرل قمر باجوہ کو توسیع ملی تو اصل فائدہ کسے ہو گا؟

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.50روپے کے مزید اضافے سے 236روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

خیال رہے کہ امریکا اور یورپین سینٹرل بینکس اپنے ہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے جارحانہ انداز میں شرح سود بڑھا رہے ہیں جس کے منفی اثرات پاکستانی روپے کی قدر پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button