رنویر سنگھ کو اپنے سپر سٹار بننے کا یقین کیوں نہیں آ رہا؟

شاہکار فلموں پدماوتی اور باجی رائو مستانی سے بھارتی فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچانے والی اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی چکا چوند میں گ یو جانے کا باوجود ان کو اب بھی یقین نہیں آتا کہ وہ ایک سپر سٹار بن گئے ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دپیکا پڈوکون کو لکشمی کے نام سے پکارتے ہیں، اداکار نے اپنی نئی فلم ’’83‘‘ کیلئے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے کی تقریب کے دوران کھل کر اپنے دل کی باتیں کیں، اور اپنی تقریر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا۔ رنویر نے ایوارڈ فنکشن کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے پر ایک جذباتی تقریر کرتے اور اپنی بیوی دیپکا پاڈوکون کیساتھ گزارے ہوئے خوب صورت لمحات کا ذکر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کا آغاز کرن جوہر سے ہوتا ہے جو بہترین اداکار کیلئے رنویر سنگھ کے نام کا اعلان کرتے ہیں، پھر رنویر تقریر کرتے ہیں جس میں وہ اپنی ’’کامیابی کا راز‘‘ بتاتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو لکشمی کہہ کر پکارتے ہیں۔ رنویر سنگھ نے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ’’میری زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ میرے تصور سے باہر ہے، اکثر، مجھے یقین بھی نہیں آتا کہ میں یہاں ہوں، یہ کر رہا ہوں، آپ سب کے سامنے کھڑا ہوں۔
اداکار کے مطابق مجھے ہر روز یقین نہیں آتا کہ میں اداکار بن گیا ہوں، یہ ایک معجزہ ہے! سب سے زیادہ شکریہ تو میں اپنے سامعین کا ادا کروں گا کہ جو میرے سفر کا حصہ بنے اور مجھے میرے خوابوں کو جینے میں مدد دی۔
رنویر سنگھ کے مطابق میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے ماں باپ اور بہن کی وجہ سے ہوں، اور وہ میرے لیے بھگوان ہیں، اپنی تقریر کے اگلے حصے میں رنویر سنگھ مسکراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے گھر میں لکشمی ہے اور یہ ہے میری کامیابی کا راز۔
بھارتی اداکار کی اس ویڈیو پر ابھی تک سات لاکھ ویوز آ چکے ہیں اور کئی اداکاروں سمیت بے شمار لوگوں نے اس پر کمنٹس کیے ہیں، فلم ’83‘ میں رنویر سنگھ نے 1983 کا ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دپیکا پاڈوکون نے ان کی اہلیہ رومی بھاٹیا کا کردار نبھایا ہے، دپیکا پاڈوکون اس فلم کی شریک پروڈیوسر بھی تھیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، بالی ووڈ سٹار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ’’بینڈ باجا اور بارات‘‘ سے ڈیبیو کیا، اور اس فلم کیلئے ان کو بہترین ڈیبیو اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
بھارتی اداکار نے باجی رائو مستانی اور علائوالدین خلجی جیسی فلموں سے بالی ووڈ میں مقبولیت حاصل کی جبکہ بھارتی اداکار کو اپنی حالیہ فلم 83 کیلئے بھی فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نوازا گیا۔

Related Articles

Back to top button