وزیراعظم نے افغانستان کو نظر انداز کرنے کو بڑی غلطی قرار دیدیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کو نظرانداز کرنے کو بڑی غلطی قرار دے دیا،
وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تنظیم کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے اس تنظیم کے مقاصد کو ایک خاندان کی طرح فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد بھی پیش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے پاکستان افغانستان کا پڑوسی ملک ہے اور افغانستان میں امن دراصل پاکستان میں امن کا ضامن ہے، افغانستان میں امن ہو گا تو خطے کے دیگر ممالک بھی امن سے رہ سکیں گے اور ترقی کریں گے، اگر ہم خطے میں پائیدار امن چاہتے ہیں تو ہمیں افغانستان کے عوام کی بہتری کے لیے وہاں تعلیم، صحت، کاروبار، زراعت سمیت تمام شعبوں میں ہونے والے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر اس وقت ہم نے افغانستان کو نظرانداز کیا تو یہ بڑی غلطی ہو گی، ہمارے رائے میں افغانستان میں سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے افغانستان کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی مدد کریں۔

Related Articles

Back to top button