ہم جنس پرست پہلی سیاہ فام خاتون وائٹ ہائوس کی ترجمان مقرر

امریکی صدر جوبائیڈن نے ہم جنس پرست سیاہ فام خاتون کو وائٹ ہائوس کی ترجمان مقرر کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی موجودہ ترجمان جین ساکی 13 مئی کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گی ان کی جگہ پر صدر جوبائیڈن نے نائب ترجمان کیرین ژاں پیئر کو ترقی دیکر ترجمان مقرر کردیا ہے۔
وائٹ ہائوس کی نئی ترجمان کیرین ژاں پیئر اعلانیہ ہم جنس پرست ہیں۔ کیرین ژاں پیئر وائٹ ہاؤس کی پہلی ہم جنس پرست اور پہلی ہی سیاہ فام خاتون ترجمان بھی ہوں گی۔
واضح رہے کہ کیرین ژاں پیئر صدر جوبائیڈن کی بااعتماد ساتھی ہیں اور انھوں نے 2020 کے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران کافی محنت کی تھی اور اس سے پہلے وہ صدر بارک اوباما کے دور میں بھی وائٹ ہاؤس میں اہم ذمہ داریاں سنبھال چکی ہیں، دونوں سابق صدور کیرین کو ہنر مند اور دیانت دار ساتھی قرار دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ جین ساکی نے اپنا عہد چھوڑنے کی وجہ نہیں بتائی ، تاہم ان کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ امریکی نیوز چینل ’’ایم ایس این بی سی‘‘ جوائن کر رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button