سب سے زیادہ امیر لوگ کن شہروں میں رہائش پذیر ہیں؟

ایک امریکی کمپنی نے دنیا کے ایسے شہروں کی لسٹ جاری کی ہے جن میں سب سے زیادہ امیر لوگ رہائش پذیر ہیں، ان شہروں میں نیویارک پہلے نمبر پر ہے جس میں رہنے والے مالدار افراد کی تعداد تین لاکھ 45 ہزار 600 ہے، خیال رہے یہاں امیر افراد سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے پاس کم سے کم 10 لاکھ ڈالرز سے زائد دولت یا اس کے برابر مالیت کی جائیداد ہے۔

جاپان کا شہر ٹوکیو اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں تین لاکھ 4 ہزار 900 امیر افراد رہائش پذیر ہیں، امریکی شہر سین فرانسسکو اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں رہنے والے امیر افراد کی تعداد دو لاکھ 76 ہزار 400 ہے۔ برطانوی شہر لندن کا نمبر اس فہرست میں چوتھا ہے اور اس وقت وہاں دو لاکھ 72 ہزار 400 امیر یا اس سے زیادہ دولت رکھنے والے افراد رہائش پذیر ہیں۔ سنگاپور کو اس فہرست میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں رہنے والے امیر افراد کی تعداد دو لاکھ 49 ہزار 800 ہے، اس فہرست میں امریکی شہروں لاس اینجلس کا نمبر چھٹا، شکاگو کا ساتواں اور ہیوسٹن کا نمبر آٹھواں ہے جبکہ چینی شہر بیجنگ اور شنگھائی اس لسٹ میں نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 کے پہلے چھ مہینوں میں ان 10 میں سے سات شہروں میں رہنے والے امیر افراد کی تعداد میں پچھلے برسوں کے مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ صرف نیویارک شہر میں پچھلے برس کے مقابلے میں 12 فیصد جبکہ ٹوکیو میں آٹھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے ایسے شہروں کی لسٹ میں جہاں مالدار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پانچ شہروں کا تعلق مشرق وسطیٰ سے ہے۔

عزت کیسے برقراررکھنی ہے، اداروں کو سوچنا ہو گا

اس لسٹ میں پہلا نمبر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا ہے جہاں رہنے والے مالدار افراد کی تعداد 17 ہزار 200 بتائی گئی ہے۔ اس لسٹ میں دوسرا نمبر شارجہ کا ہے جہاں مالدار افراد کی تعداد 3700 ہے، دبئی اس فہرست میں چوتھے نمبرپر ہے جہاں رپورٹ کے مطابق اس وقت امیر افراد کی تعداد 67 ہزار 900 ہے۔ ابوظہبی کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے جہاں 23 ہزار 800 افراد امیر یا اس سے زیادہ دولت رکھتے ہیں، امیر افراد میں تیزی سے اضافے کے اعتبار سے ٹاپ ٹین میں مشرق وسطیٰ کا پانچواں شہر دوحہ ہے جس کا اس فہرست میں نواں نمبر ہے اور وہاں امیر افراد کی تعداد 21 ہزار 300 ہے۔

Related Articles

Back to top button