شہباز ، حمزہ کی عدالت حاضری سے استثنیٰ‌کی درخواست منظور

وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنسز، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست احتساب عدالت کی جانب سے منظور کر لی گئی ہے۔احتساب عدالت لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک سرکاری دورے پر ہیں اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

احتساب عدالت نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Back to top button