فضل الرحمن کا ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ٹرانسجینڈر قانون میں ترامیم پیش کرنے کا اعلان کر دیا، لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون قرآن اور سنت سے متصادم اورقابل مذمت ہے، اس میں ترامیم پیش کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عمران خان ہوتا کون ہے کہ حکومت کو کہے کہ آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا عمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ تم لاکھ چیخو وہی ہوگا جو آئین ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے۔ ابھی تک کئی علاقوں میں پانی جمع ہے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے متعلق سندھ حکومت سے بات کریں گے۔

Related Articles

Back to top button