کرکٹر کی غیرمنصفانہ حرکت پر ٹیم کو پانچ رنز کی پنالٹی پڑے گی

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے جوکہ یکم اکتوبر سے 2022 سے نافذ العمل ہوں گی، آئی سی سی کے نئے قوانین کے مطابق گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث گیند پر تھوک لگانے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی، آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ بلے باز رن لینے کے دوران اگر آؤٹ ہوا تو نیا آنے والا کھلاڑی اسٹرائیکر اینڈ پر ہی آئے گا۔
اس کے علاوہ نئے آنے والے بلے باز کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں 2 منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کیلئے تیار رہنا ہوگا، ٹی 20 میں 90 سیکنڈ کی موجودہ حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
نئے قوانین کے تحت جب بائولر بائولنگ کے دوران دانستہ طور پر کوئی غیر منصفانہ حرکت کرے گا تو امپائر ڈیڈ بال کی کال کے علاوہ بیٹنگ ٹیم کو 5 پینلٹی رنز بھی دے سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button