دنانیر کا ہونٹوں کو لال مرچ پائوڈر سے سرخ کرنے کا مشورہ


معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماڈل دنانیز نے لڑکیوں کو اپنے ہونٹ گلابی، پرکشش اور جاذب نظر بنانے کے لیے ایک گھریلو ٹوٹکہ بتایا ہے، جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ دنانیز نے گھر میں عام استعمال کیلئے موجود ویزلین کی تھوڑی سے مقدار میں لال مرچوں کا پائوڈر ڈال کر سرخ رنگ کا پیسٹ بنایا اور پھر اسے اپنے ہونٹوں پر لیپ کر لیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔

لیکن معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر کی جانب سے ہونٹوں پر لال مرچ پاؤڈر لگانے کے عمل کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ شائستہ لودھی نے سختی سے لڑکیوں کو یہ حرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شائستہ نے دبئی میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر علی سفیان واصف سے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جس کے پاس موبائل ہے وہ ڈاکٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر بن جاتا ہے، لیکن لال مرچوں کو ویزلین میں مکس کر کے اپنے ہونٹوں پر لگانا بہت ہی خطرناک عمل ہے، لہذا برائے مہربانی یہ کام بالکل بھی نہ کریں۔شائستہ لودھی نے کہا ‘لال مرچ براہ راست ہونٹوں پر ہرگز نہ لگائیں، میں ڈاکٹر بنی ہوں تو کسی طریقہ کار کے تحت بنی ہوں، اسی لیے میرامشورہ ہے کہ آپ ایسی حرکتیں گھر میں نہ کریں، واضح رہے کہ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں دنانیر نے لکھا تھا کہ یہ طریقہ انتہائی تکلیف دہ ہے لیکن کارآمد بھی ہے، انہوں نے بھی مشورہ دیا تھا کہ اس عمل کو گھر میں نہ کریں۔

انسٹاگرام صارف ام آمنہ نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ طریقہ بالکل محفوظ نہیں لگ رہا، اس لیے احتیاط کریں، مہروز ڈار نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کا آئی کیو لیول زیادہ ہے۔عائشہ صابر نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ باجی اگر آپ نے ابھی تک یہ ویڈیو ڈیلیٹ نہیں کی تو جلدی سے کردیں ورنہ رُل جائو گی، فاران نامی صارف نے لکھا کہ یہ جو ہلکہ ہلکہ سرور ہے، سارا چلی پائوڈر کا قصور ہے۔

Related Articles

Back to top button