ن لیگ کا نئے سپیکر کے انتخاب کے طریقہ پر تحفظات کا اظہار

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکرکے انتخاب اورڈپٹی سپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر الیکشن کرانے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

چیف وہپ ن لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھو نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور پینل آف چیئرمین کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کے عملے کی جانب سے انتخابات کے عملے کے حوالے خدشات اور تحفظات ہیں، ن لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ آج کا الیکشن آئین اور الیکشن رولز کے تحت کروایا جائے۔

خط کے مطابق عملے کی غیر جانبداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے کیونکہ کسی بھی غلط کام کے نتیجے میں نہ صرف جمہوریت کمزور ہوگی بلکہ اسمبلی کا نام بھی داغدار ہوگا، قانون کے مطابق سختی سے عمل نہ کیا گیا تو دیگر فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کے ممبران پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button