عمرانڈوز اور یوتھیوں کے لیے PTI کے آن لائن سٹور کا آغاز


تحریک انصاف سے وابستہ عمرانڈوز اور یوتھیوں کے لیے خطرناک ہو جانے والے پارٹی چیئرمین عمران خان کی تصاویر اور لوگو والی ٹی شرٹس، ٹوپیوں، کپ اور کی چین کی فروخت کے لیے آن لائن سٹور متعارف کروا دیا ہے، عمران خان نے بھی قوم یوتھ کے نام ایک خصوصی پیغام میں اپیل کی ہے کہ وہ آن لائن سٹور سے زیادہ سے زیادہ خریداری کریں تاکہ پارٹی فنڈ میں اضافہ ہو۔

تحریک انصاف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن سٹور متعارف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کے حصول کی جنگ تیز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آن لائن سٹور سے زیادہ سے زیادہ خریداری کی جائے۔ تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم خان صاحب کے ایما پر پی ٹی آئی مرچنڈائز متعارف کر رہے ہیں جہاں تھرڈ پارٹی وینڈر اپنی مصنوعات فروخت کر سکیں گے جن میں ٹی شرٹ، کُرتے، جھنڈے، بوتلیں، کپ، ٹوپیاں، اور مفلر وغیرہ شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کی جانے والی ٹویٹ میں آن لائن سٹور کا لنک شئیر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پارٹی کے دو مزید آن لائن سٹور بھی جلد از جلد متعارف کروا دیے جائیں گے۔

لیکن تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس آن لائن سٹور کے پیچھے پارٹی کا کوئی تجارتی مقصد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں کاروبار کرنا ہوتا تو وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کیا جا سکتا تھا۔ واضح رہے کہ آن لائن سٹور میں جو مصنوعات دستیاب ہوں گی، ان میں ٹی شرٹس، عمران کی تصاویر کے حامل کُرتے، جھنڈے، بوتلیں، کپ، ٹوپیاں، رومال وغیرہ شامل ہیں جن پر تحریک انصاف کے نعرے درج ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت سے وابستہ آن لائن سٹور کا افتتاح کیا گیا ہو۔

Related Articles

Back to top button