علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

سرکاری ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل سردار محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی سٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں دو ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Related Articles

Back to top button